دیرنیہ دشمنی

بھاگٹانوالہ:دیرنیہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ، دو گروپوں میں صلح

بھاگٹانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) دیرنیہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ، ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ ،چوہدری اسامہ غیاث میلہ، پروفیسر احمد ہر ل اور اللہ داد ہرل کی کوششوں سے دونوں گروپوں میں صلح ہوئی تفصیلات کے مطابق چک نمبر 68جنوبی کے دو گروپ انصر بولا،

مشتاق بولا اور حق نواز اور خالد بکھر کے درمیان ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ ،چوہدری اسامہ غیاث میلہ، پروفیسر احمد ہر ل اور اللہ داد ہرل کی کوششوں سے جامع مسجد میں صلح ہو ئی اس موقعہ پر ڈی ایس پی صدر اختر وینس ایس ایچ او بھاگٹانوالہ محمد عظمت جوئیہ ، ملک محمد خان ایڈووکیٹ بھی موجو د تھے اس موقعہ پیر سید صداقت حسین شاہ آستانہ عالیہ چک میانہ شریف نے خصوصدی دعا کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں