اگلا بڑا شکار

بھارت کورونا وائرس کا اگلا بڑا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

لندن(عکس آن لائن)ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا کورونا وائرس کا اگلا بڑا شکار ہو سکتا ہے۔ انڈیا میں اب تک کورونا وائرس کے 376 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور سات اموات ہو چکی ہیں۔

انڈیا کے سینٹر فار ڈیزیز ڈائینیمکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رامانن لکشمی ناراین نے برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاکہ انڈیا کو کورونا وائرس کی سونامی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ان کا خیال ہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس کے معاملے بہت تیزی سے بڑھیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ انڈیا میں اس کا اثر باقی دنیا سے کم ہو گا۔ڈاکٹر رامانن نے بتایا کہ ہو سکتا ہے باقی ممالک کے مقابلے میں ہم تھوڑا پیچھے چل رہے ہوں لیکن سپین اور چین میں جیسے حالات رہے ہیں،

جتنی بڑی تعداد میں وہاں لوگ اس وائرس کی زد میں آئے ہیں، ویسے ہی حالات انڈیا میں بھی پیدا ہوں گے اور چند ہفتوں میں ہمیں کورونا وائرس کی سونامی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ڈاکٹر رامانن نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کی کمیونٹی ٹرانسمیشن اب تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہر جانب ایک مریض دو نئے کیسز بڑھا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں