بھارت

بھارت کا آسٹریلیا میں اضافی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا امکان

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا میں بھارت کا اضافی ٹیسٹ نہ کھیلنے اور سیریز میں پانچواں ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز کو تسلیم نہ کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے خلاف اضافی ٹیسٹ کے بجائے 2 اضافی ون ڈے میچز کھیلنے پر رضا مند ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی آسٹریلیا بھارت سیریز نومبر تا جنوری شیڈول ہے ، تاہم کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا بھارت سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے اکتوبر نومبر میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے التوا کی امید لگا رکھی ہے اور اس نے اکتوبر نومبر میں آئی پی ایل کرانے کی منصوبہ بندی شروع کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں