بھارت چین

بھارت چین کیساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے بات چیت پر آمادہ

بیجنگ(عکس آن لائن)چین نے بھارت کے توسیع پسندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے بات چیت پر آمادہ ہوگیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوئا چنائنگ نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران کہا بھارتی افواج کو لداخ کے اونچائی پر علاقوں سے ہٹادیا۔ فوجی کمانڈروں نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیاکہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے۔ بھارت نے لداخ میں نو دس مئی کو اونچائی پر فوج بھیج دی تھی تاکہ وہاں سڑکیں بنائی جاسکیں لیکن چینی فوج نے بھارتی فوج کو دھکے دے کر اس علاقے سے ہٹادیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں