کشمیریوں

بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا رکھا ہے،وزیر اعظم کایوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا رکھا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ اور غیر قانونی اقدام ختم کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا رکھا ہے، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ اور غیر قانونی اقدام ختم کرے، بھارت زیر حراست کشمیریوں اور حریت رہنماﺅں کو رہا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں