بھارت

بھارت نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 59 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

لاڈر ہل(نمائندہ عکس)بھارتی کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 59 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،اویش خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ، رشبھ پنٹ 44، کپتان روہیت شرما 33 اور سنجو سیمسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ، الزاری جوزف اور عبید میک کوئے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 132 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، نکلوس پوران اور رومن پائول نے 24، 24 رنز بنائے ، بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے تین جبکہ اویش خان، اکزر پٹیل اور روی بشنوئی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، اویش خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں