مکی آرتھر

بھارت میں سیکیورٹی کی سختیاں، مکی آرتھر کو کورونا کے دن یاد آگئے

لاہور(عکس آن لائن) سیکیورٹی کی سختیوں نے مکی آرتھر کو کورونا کے دن یاد دلا دیے۔بنگلورو میں نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈکپ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ زیادہ سفر سے کوئی مسئلہ نہیں مگر بھارت میں ہمیں بہت زیادہ سیکیورٹی میں رکھا جارہا ہے،اس سے پریشانی ہوتی ہے، یہ کورونا کے وقت کی طرح اور کافی زیادہ مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باہر جا کر کھانا پینا پسند کرتے ہیں مگر ان کو زیادہ موقع نہیں مل رہا جس دن ٹریننگ نہیں ہوتی وہ ناشتہ کرکے اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں