کورونا وائرس

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آ گئے

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آ گئے۔

گزشتہ روز بھارت میں 48 ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز رپورٹ یوئے جو کہ کورونا کیسز کی اب تک

کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اور تیزی

سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ باعث تشویش

ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے 48 ہزار 446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد

12 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی میٹر کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کورونا سے ہونے

والی اموات کی تعداد 755 ریکارڈ کی گئی جو کہ بھارت میں گزشتہ کئی روز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا

جائے تو کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں یہ ایک بڑا یومیہ اضافہ ہے۔بھارت میں اس وقت

کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار 645 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک

کورونا وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں