عمران خان

بھارت میں اقلیتوں کےساتھ سلوک اورننکانہ صاحب واقعہ میں بہت فرق ہے، عمران خان

اسلام آباد( عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ سلوک اورننکانہ صاحب واقعہ میں بہت فرق ہے، ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے مخالف ہے ، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے، مودی آرایس ایس کے نظریے کے تحت اقلیتوں پرظلم وستم کی حمایت کرتاہے،، آر ایس ایس کے مسلم مخالف ہجوم کو مودی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت حاصل ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ سلوک اورننکانہ صاحب واقعے میں بہت فرق ہے، ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے مخالف ہے ، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مودی آرایس ایس کے نظریے کے تحت اقلیتوں پرظلم وستم کی حمایت کرتاہے،مسلمانوں کوہدف بنا کر حملے کرنا آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، آر ایس ایس کے مسلم مخالف ہجوم کو مودی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں