بھارت سے شکست

بھارت سے شکست، بابر نے انسٹا پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)آئی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن کو بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم کے انسٹاگرام پرکمنٹس کرنا شروع کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق تنقید کرنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں