ڈاکٹر معید یوسف

بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے ، ہم کشمیر پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے،ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آبا د(عکس آن لائن) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے ، ہم کشمیر پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے،جب تک کشمیریوں کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہوتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے،ہم کشمیر پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری کشمیر پر اپروچ غیر معزرت خواہانہ ہے،ہمیں کشمیر پر مزید پرو ایکٹو ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم دشمن کے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکے ہیں،دشمن کے ہتھ کنڈے ای یو ڈس انفو لیب جیسے اداروں کی رپورٹس میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ دنیا کشمیر پر کچھ نہیں دیکھ سکتی،چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں مگر رفتار تھوڑا کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ویژن امن کا ہے،ہم ابھی بھی امن پر یقین رکھتے ہیں ،ہم دنیا کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کرتے ہیں،جب تک کشمیریوں کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہوتی ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں