بھارتی پنجاب

بھارتی پنجاب کے سکھ کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ننکانہ صاحب میں بھی سکھ برادری سڑکوں پر نکل آئی

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )بھارتی کسان کش زرعی اصلاحات اور قوانین بنانے اور بھارت میں سکھوں کے قتل عام کےخلاف کئی روز سے سراپا احتجاج بھارتی پنجاب کے سکھ کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ننکانہ صاحب میں بھی سکھ برادری مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ،

سکھ برادری نے گذشتہ رات گورودوارہ جنم استھان سے مشعل بردار ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ریلی میں ٹریکٹر سوار سکھ کسانوں، سکھ مردو خواتین اوربچوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مسلم ، مسیحی ، سکھ اورہندورہنماو¿ں نے بھی شرکت کی ،شرکاءریلی نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت اور مودی نواز میڈیا کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاءریلی نے بھارت میں مارے جانے والے بے گناہ سکھوں کی یاد میں موم بتیاں اور چراغ پکڑ رکھے تھے اس موقعہ پر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پاکستان زندہ باد،خالصتان زندہ باد۔ مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے ، مظاہرین نے نر یندر مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مودی کی تصاویر کو آگ لگا کر خوب پاوں تلے روندا،ریلی گورودوارہ تنبو صاحب پہنچ کر اختتا م پذیر ہوئی

اس موقع پر پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ ، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ، سردار جنم سنگھ ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انسانی حقوق اقلیتی امور بشیر مسیح بھٹی ، چیئرمین سنی علماءکونسل علامہ محمد کامران رضا قادری اور دیگر مقررین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور بھارتی پنجاب میں سکھ کسانوں پر مودی سرکار کے نافذ کردہ ایکٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارسکھ کسانوں کے خلاف ظلم پر اتر آئی ہے اورمودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم برپا کررکھا ہے مقررین نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے کے بعد اب سکھوں پر ظلم ڈھا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سکھ کسان بھائیوں کے ساتھ ہیںاورجب تک بھارتی حکومت کسان کش قوانین کو ختم نہیں کرتی اسوقت تک دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی احتجاج جاری رہےگا مقررین نے اقوام متحدہ سے کشمیر ی مسلمانوں اوبھارت میں اقلیتوں پرڈھائے جانے والے ظلم وستم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریلی سے قبل گورودوارہ جنم استھان میں خصوصی طور دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی خوشحالی و سا لمیت اور استحکام کے علاوہ خالصہ راج کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں