نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما مستقبل قریب میں دورہ آسڑیلیا کے لیے پرامید ہیں جو رواں سال 2020ء کے آخر میں شیڈول ہے۔
روہت نے کہا کہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں مشتمل سیریز ایک مرتبہ پھر کرکٹ کو اپنی منزل پر رواں دواں کر سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ مکمل طور فٹ ہیں اور کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا وہاں کرکٹ کو بھی اس وباء کے باعث شدید نقصان پہنچا، تمام ایونٹس غیر معینہ مدت تک کے لیے منسوخ کر دیئے گئے، آئی پی ایل بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا اور عالمی کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے امکانات کے بارے میں بھی شدید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اس وباء کی وجہ سے ساری دنیا میں سفری پابندیاں معمول بن گئیں، لیکن بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے مابین ممکنہ آپشنز تلاش کرنے پر تبادلہ خیال ہوا رہا ہے اور امید ہے کہ دونوں بورڈز اس دورہ کا کوئی ممکنہ حل نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں بورڈز کسی نہ کسی طرح اس دورہ کو ممکن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یہ دونوں ٹیموں کے حق میں بھی بہت اچھا ہوگا۔ روہت نے کہا کہ کیا ھی اچھا ہو اس دورہ کا آغاز سٹیڈیمز میں تماشائیوں کے ساتھ ہو۔ واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے 19۔2018ء میں آسٹریلیا کو اسکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دیکر نئی تارخ رقم کی تھی۔ بھارتی ٹیم کینگروز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی تھی۔
روہت نے کہا کہ “مجھے ذاتی طور پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پسند ہے۔ جب بھی آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کا موقع آتا ہے تو یہ ایک الگ سا احساس ہوتا ہے۔