بھارتی بورڈ

بھارتی بورڈ نے اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کاانعقاد ناقابل عمل قرار دیدیا

ممبئی (عکس آن لائن) بھارتی بورڈ ہاتھ دھو کر ورلڈکپ کے پیچھے پڑگیا،اس نے اکتوبر میں انعقاد کو ناقابل عمل قراردیتے ہوئے کئی سوال اٹھا دیے،ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے پر پہنچنے کیلیے کئی پہلووں کو مدنظر رکھنا ہوگا،

کیا تب تک کورونا وائرس مکمل طور پر کنٹرول ہوچکا ہوگا، کیاآئی سی سی یا آسٹریلوی حکومت دنیا بھر سے آنیوالے کھلاڑیوں کی زندگی کی ضمانت دیں گی، کیا ٹکٹیں بھی سوشل ڈسٹنس کے لحاظ سے فروخت ہوں گی؟

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اور میزبان آسٹریلیا نے رواں برس اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنے ہونٹ سختی سے بند کررکھے ہیں،موجودہ صورتحال میں بھارتی بورڈ کی جانب سے ایونٹ کے حوالے سے مسلسل غیریقینی پھیلائی جارہی ہے،

اب ایک آفیشل نے ایونٹ کے اکتوبر میں انعقاد کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے،ایک بھارتی اخبار سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں منعقد ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دیتا، ہمیں مختلف پہلووں کا جائزہ لینا ہوگا،فی الحال تو آپ یہ نہیں بتا سکتے کہ غیرملکی سفر کب محفوظ ہوگا، کوئی جون کی بات کررہا اور کوئی اس سے آگے کی تاریخ دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں