محمد رضوان

بھارتی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنا لی

احمد آباد (عکس آن لائن)ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں اسپن بولرز کا سامنا کرنے کے لیے محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنا لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں ایک گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح کے لیفٹ آرم رسٹ اسپنر کا سامنا کیا اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا کہ محمد رضوان نے اسپن بولر کے خلاف سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے کنڈیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی اسٹریٹجی بتائی۔گزشتہ روز بھی پاکستان ٹیم نے شام کے وقت 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (آج) ہفتہ کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں