مظاہروں

بھارت، مظاہروں سے موبائل فون کمپنیوں کو روزانہ 82لاکھ ڈالر کا نقصان

ن
نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارت میں شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں سے جہاں عالمی سطح پر بھارت میں مسلمانوں کو ’دیوار سے لگانے‘ کی باتیں ہو رہی ہیں، وہیں اس کے منفی اثرات ملکی معیشت پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان مظاہروں کی وجہ سے بھارت میں موبائل فون کمپنیوں کو روزانہ قریب 82 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے، کیونکہ انہیں حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروسز بند کرنا پڑ رہی ہیں۔

بھارت میں شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف شروع ہونے والے پر تشدد احتجاج کا دائرہ ہر نئے روز کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔ آسام، بنگال اور دہلی سے ہوتا ہوا یہ احتجاج انڈیا کے کاروباری مرکز سمجھے جانے والے شہر ممبئی تک پہنچ چکا ہے اور یہ سلسلہ ابھی رکتا نظر نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں