بڑے ناموں کی وکٹ لیکر ہمیشہ اعتماد ملتا ہے: عثمان طارق

اسلام آباد (عکس آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق نے کہا ہے کہ بڑے ناموں کی وکٹ لے کر ہمیشہ اعتماد ملتا ہے۔

ایک انٹرویومیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق نے کہاکہ ہر پلیئر کا خواب اور کوشش ملک کے لیے کھیلنا ہوتا ہے، پی ایس ایل کوالٹی کرکٹ ہے یہاں کی پرفارمنس سب کی نظروں میں ہوتی ہے۔

عثمان طارق نے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چھوٹی بات نہیں ہے، خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کے بڑے ناموں کو آئوٹ کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں