اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار یاسر حسین نے کہا کہ بچوں کی لیے ان کے والدین عملی نمونہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ کھڑا ہے.
اور اس کے والد کتے کو پیار کرتے نظر آرہے ہیں،
جبکہ ساتھ ہی انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی ،
جس میں وہ کتے کو ہاتھ سے تھپکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.
جس پر انہوں نے کہاکہ ہم والدین ہی بچوں کو انسانوں
اور جانوروں کے ساتھ سلوک بارے آگاہ کرتے ہیں.
اور جو ہم کریں گے وہی بچے کریں گے اور کوشش کریں کہ بچے ہم بڑوں سے کچھ اچھا سیکھیں ۔