تعلیم و تربیت

بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری اداکرنا ہو گی

گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی (نمائندہ عکس آن لائن)تعلیم ہر بچے کا حق ہے ،بچوںکی تعلیم و تربیت کے لیے ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری اداکرنا ہو گی۔ علم حاصل کیے بغیر دنیا کے کسی میدان میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ۔پاکستان کی مٹی بہت زرخیز ہے یہاں کے طلباءنے دنیا بھر میں نام کمایا ہے ۔پوری دنیا پاکستانی طلباءکی کارکردگی کی معترف ہے ۔بہت سی ایسی زندہ مثالیں موجود ہیں جس میں اِس بات کا واضح ثبوت ہے کہ علم کیسے زندگی بدل دیتا ہے ۔ نجی سکول میں منعقدہ سالانہ تقریب رزلٹ امتحانات کے دوران شرکاءکی گفتگو ۔

تقریب میں نمائندہ پاکستان محمد اشرف تھہیم، چیئر مین پی ایچ اے ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ساہیوال چوہدری محمد علی شکور ،مقامی سیاسی کارکن شاہد محمود سمیت دیگران نے بھی شرکت کی ۔ سکول انتظامیہ رانا محمد بلال ،میڈم نبیلہ و دیگران کی جانب سے مہمانوں کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا ۔اِس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے جبکہ بچوں کی جانب سے مختلف ٹیبلو،نعتیہ کلام،تقاریر وغیرہ پیش کرکے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں کامیابی تب ہی حاصل کرے گا جب ہر بچہ تعلیم یافتہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں