گلے کی خرابی

بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کاباعث بن رہی ہے ، ماہرین امراض قلب

فیصل آباد (عکس آن لائن) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ماہرین امراض قلب نے بتایاہے کہ

بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کا باعث بن رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گلے خراب ہونے سے بچوں میں

امراض قلب کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہاہے حتیٰ کہ روزانہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف

کارڈیالوجی میں دو سے تین ایسے بچے لائے جا رہے ہیں جو امراض قلب کا شکار ہیں اس طرح یہ شرح

انتہائی تشویشناک ہے جس سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گلے کی خرابی جسے رومینک

فیور بھی کہاجاتاہے کو اکثر اوقات والدین یا میڈیکل افسران معمولی مرض سمجھتے ہیں لیکن یہ بیماری

معصوم بچوں کے دل کے والو خراب کرنے کا موجب بن رہی ہے جس سے نوبت سرجری تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ والدین بچوں کے گلے خراب ہونے پر کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور بچوں کو فوری مستند

ڈاکٹرز سے چیک کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو بازاری چٹ پٹی ، مصالحے دار ، رنگین ،

پیک شدہ اشیاء کھانے کو دینے سے گریز کرناچاہئے نیز تلی ہوئی ، زیادہ ٹھنڈی یا بازاری آئس کریمیں ،

غیر معیاری مشروبات بھی بچوں کیلئے زہر قاتل ہیں اسلئے والدین اپنے بچوں کو سختی سے ایسی اشیاء کے

استعمال سے روکیں ۔ انہوں نے کہاکہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پرہیز و پیشگی تدارکی اقدامات

انسان کو دل کے عارضہ اور بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں