جنسی حراسگی

بورے والا:جنسی حراسگی ہمارے معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے،لبنیٰ احتشام صدیقی

بورے والا(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی وہاڑی کی کنونیئر مس لبنیٰ احتشام صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنسی حراسگی ہمارے معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی حراسگی کے واقعات قابل افسوس حد تک بڑھ چکے ہیں

اگر اس معاشرتی المیہ کے خاتمے کیلئے پولیس اور عدلیہ اپنا صحیح کردار ادا کرے تو مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے خواتین سے زیادتی کے واقعات کو غیرت کا نام دیکر مجرم کو تحفظ دیا جاتا ہے ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان میاں آفتاب احمد ایڈووکیٹ،مس صائمہ بتول،محمد شیر خان کچھی،چوہدری محمد امین،محمد عثمان،محمد ثقلین ڈوگر اور مسعود عابد رشید بھی موجود تھے لبنیٰ احتشام صدیقی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہاڑی جنوبی پنجاب میں جنسی حراسگی کے واقعات میں پہلے نمبر پر ہے اور تھانہ لڈن کا علاقہ ان واقعات میں سرفہرست ہے جب تک ظالم کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور مظلوم کی داد رسی نہیں ہو گی ان جرائم میں اضافہ ہوتا رہے گا

اکثر واقعات میں متاثرہ خاتون اور اسکے گھر والوں پر دباﺅ ڈال کر صلح کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ اکثر مقدمات میں گواہوں کو منحرف کروا دیا جاتا ہے ہم نے جنسی حراسگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اپنی سفارشات ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی،ضلعی انتظامیہ،ڈی پی او وہاڑی،بار ایسوسی ایشن اور منتخب ارکان اسمبلی کو دی ہیں انہوں نے اس حوالہ سے عدلیہ اور انتظامیہ نے بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں