اظہر علی

بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے بھاگنے کے بہانوں پر کپتان اظہر علی میدان میں کود پڑے

کراچی(عکس آن لائن) سر ی لنکا کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے حیلے بہانے اختیار کرنے پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی میدان میں کود پڑے ۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد بنگلادیش کا ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان نہ آنا سمجھ سے باہر ہے، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹ بورڈز ہی ایک دوسرے کی مدد نہیں کریں گے تو کرکٹ کا کیا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے پاس اب پاکستان آنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے، آئی سی سی اس معاملے کو دیکھے۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کا کریڈٹ اوپنرز کو جاتا ہے۔

اظہرعلی نے مزید کہا کہ ایک سیریز جیتنے سے سب کچھ حاصل نہیں کرلیا، اب بھی محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ ٹیسٹ میچز ملنے چاہئیں، کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کرنے پر خوش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں