شیری رحمن

بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شورٹ کٹ مارچ میں نا لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے ”موجودہ سیاسی بحران”کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔

شیری رحمان نے کہاکہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی، تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے، یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بنائو۔شیری رحمان نے کہاکہ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں