آصف زرداری

بلو چستان کا دل جیتے بغیر ملک کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ،آصف زرداری

کوئٹہ(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلو چستان کو پاکستان کا دل سمجھتی ہے ،بلو چستان کا دل جیتے بغیر ملک کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کو بنانے اور بلو چستان کو مضبوط کر نے کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس فارمولے موجود ہیں ،ہمیں بلاول بھٹو کونواجوانوں کا کم عمر لیڈر بنانا ہے اگر کوئی لیڈ قوم کوساتھ لیکر چلنا چاہتا ہے تو اسے پیچھے کھینچنے کے لئے بڑی فورسز موجود ہو تی ہیں ہمیں اپنے عوام ناز ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاتیس کے حوالے منعقدہ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر خوبی ہے اور بلو چستان پاکستان کا دل ہے افسوس ہے کہ اسلام آباد میں یہ نظر نہیں آتا ہے کہ بلو چستان پاکستان کا دل ہے ،پیپلز پارٹی بلو چستان کو پاکستان کا دل سمجھتی ہے کہ بغیر بلو چستان کا دل جیتے ہوئے ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتے ، پورے ملک کو بتایا چاہتا ہوں کہ بلو چستان کی دھر تی کے نیچے بہت بڑا غم ہے اور اس دکھ پر ہمیں مر ہم رکھنا ہے پیپلز پارٹی نے بلو چستان کو اپنی دھرتی کا مالک بنانا ہے ہر وہ چیز جو بلو چستان میں ہے وہ کسی کی نہیں بلکہ صر ف اور صرف بلو چستان کی ہے پیپلز پارٹی نے بلو چستان میں پانی پہنچا نا ہے بلو چستان کی زمین ایک طرف با قی دیگر صوبوں کی زمین ایک طرف ہے ہمارے پاس پاکستان کو بنانے اور بلو چستان کو مضبوط کر نے کے لئے فارمولے موجود ہیں اور عوام کی کس انداز میں خدمت کر نی ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام ، مزدوروںاور کسانوں کی خدمت کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کی بہترین نمائند گی کی پہلے بلاول کو لوگ شہیدبینظیر بھٹو،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور آصف علی زرداری کے نام سے جا نتے تھے لیکن آج بلال کو انکے نام سے جانا جاتا ہے ۔ہر دور میں بلاول کو سپورٹ کرنا اوراسکی تربیت کرنی ہے بلاول کونواجوانوں کا کم عمر لیڈر بنانا ہے پاکستان اور پاکستان کے عوام کمزور نہیں صرف انہیں ایک جگہ پر کھڑا کرنا ہے قوم کو ہمیشہ لیڈر چلا تا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اگر کوئی لیڈ عوام کو لیکر چلنا چاہتے ہے تو اسے پیچھے کھینچنے کے لئے بڑی فورسز موجود ہو تی ہیں ہمیں اپنے عوام ناز ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھ سے لوگ جیل میں پو چھا کر تے تھے کہ آپ کیا کر تے ہیں تومیں کہتا تھا کہ میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کے لئے خواب دیکھتا ہوں ، مزدوروں کی تنخواہ 35ہزار کر نے پر سرما یہ دار شخص نے کہا کہ آپ نے ظلم کیا ہے تو میں نے کہا کہ مہنگائی میں غریب 15سے 20ہزار میں کیسے گزارا کرے گا، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے زور پر پاکستان کوایک عظیم ملک بنائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں