سندھ ہائیکورٹ

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس، ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد

کراچی (نمائندہ عکس ) سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کےکیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایم کیوایم کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصورنےعدالت کو بتایا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے کیس میں فریق بنناچاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست دائر ہوگئی ہے تو روٹین میں آجائے گی اور دیکھ لیں گے۔ عدالت نے فریق بننےکی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں