سینیٹر عرفان صدیقی

بلاول کی طرح کا منشور ہم 1دن میں لکھ دیتے’ عرفان صدیقی

لاہور ( عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ ان کی طرح کا منشور ہمیں دے دینا چاہیے تھا تو ایسے 10 نکات تو ہم ایک دن میں لکھ کر دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ 10نکات تو ہم نواز شریف، مریم نواز یا شہباز شریف کو دے دیتے کہ وہ جلسے میں سنا دیں، یہ تو آسان کام تھا۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ انتخابی منشور کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی ہوتی ہیں، کسی پارٹی نے اب تک تحریری منشور جاری نہیں کیا۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارا منشور دو تین دن میں آ جائے گا، ہمارے دور میں بڑے دھرنے ہوئے کوئی کچھ نہیں کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں