شیری رحمن

بلاول ماضی کی نہیں، مستقبل کی سیاست کر رہے ہیں،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ماضی کی نہیں، مستقبل کی سیاست کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں ملک سے نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کے خاتمے کیلئے ‘ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن ‘ کی دعوت دی۔شیری رحمن نے کہا کہ دو ہفتے بعد ہونے والے انتخابات میں عوام نے ملک اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ عوام ملکی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا انتخاب کریں گے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو ملک و عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آ کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشت گردی دوبارہ سر نہ اٹھائے۔شیری رحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ہر شہر میں اپنا منشور لے کر عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں