وزیرخارجہ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیاہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاک اکائونٹ بنانے کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹر پرپروفائل پکچرکو تبدیل کرتے ہوئے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ کی تصویر شئیرکی۔

تصویر میں بلاول بھٹو کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا یوزر نیم درج ہے۔ بلاول نے بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین سے ٹک ٹاک پر بھی فالو کرنے کا کہاہے۔بلاول بھٹو کے ٹک ٹاک اکائونٹ کو اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین فالو کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں