شازیہ مری

بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے کٹھ پتلی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد(عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے کٹھ پتلی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ عوام کی چیخیں نکالنے والوں کی اپنی چیخیں نکل رہی ہیں، آج بھی بجلی کی قیمتوں میں عوام سے ایک سو ارب روپے لوٹنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اوگرا اور نیپرا میں چھپ کر عوام پر وار کر رہے ہیں، عوام کی زندگی عذاب بنانے والوں پر عوام کا عذاب نازل ہونے والا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ عوامی مارچ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں