وزیرخارجہ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی لکی مروت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملے تشویشناک ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی 

اپنا تبصرہ بھیجیں