بلاول بھٹو

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات بجٹ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان بجٹ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری اور نوید قمر موجود تھے ۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ ایاز صادق، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں