پارکنگ فیس

بلاجواز پارکنگ فیس وصولی کیخلاف درخواست پر لاہور پارکنگ کمپنی کو نوٹس جاری

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بلاجواز پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست پر لاہور پارکنگ کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ٹولیٹن مارکیٹ کے تاجروں کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارکنگ کمپنی بلاجواز پرائیویٹ جگہ پر پارکنگ فیس وصول کر رہی ہے، پارکنگ کمپنی کو ذاتی ملکیت پر پارکنگ فیس وصول کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ استدعا ہے کہ پارکنگ کمپنی کو بلاجواز پارکنگ فیس وصولی سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں