علی وزیر

بغاوت پراکسانے کاکیس،علی وزیر کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی آئے نے جمعہ کوعلی وزیر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔اس سے قبل 12ستمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کو 15ستمبر کوعدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں