ریشم

بعض اوقات کم حیثیت والوں کی دوستی میں ایسا اخلاص ہوتا ہے جس پر رشک آتا ہے ‘ ریشم

لاہور( عکس آن لائن)لالی ووڈ سٹار ریشم نے کہا ہے کہ یہاں ہرکوئی یہ چاہتا ہے ہر انسان اس کی مرضی او رمنشا کے مطابق چلے ،حاکمانہ رویہ رکھنے والے کبھی اچھے دوست ثابت نہیں ہوتے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ دوستی ہمیشہ برابری کی سطح پر ہوتی ہے ۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ دوستی میں کبھی مالی حیثیت کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس میں اخلاص کو دیکھنا چاہیے ۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کے بہت امیر دوست بھی حقیقی دوستی کے معیار پر پورا نہیں اترتے او رکم حیثیت والوں کی دوستی میں ایسا اخلاص ہوتا ہے جس پر رشک آتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ دوستی کو دولت کے پیمانے سے نہیںم اپنا چاہیے ۔ میں بر ملا یہ کہتی ہوں کہ حاکمانہ رویہ رکھنے والے کبھی اچھے دوست ثابت نہیں ہوتے او ر اپنی اس خصلت کی وجہ سے وہ اچھے دوستوں کے حلقہ احباب سے محروم رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں