سارہ ارشد

بعض اوقات انسان مکافات عمل کا شکار ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی اس پر غور نہیں کرتا ‘ سارہ ارشد

لاہور( عکس آن لائن) گلوکارہ سارہ ارشد نے کہا ہے کہ بعض اوقات انسان مکافات عمل کا شکار ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی اس پر غور نہیں کرتا ،موجودہ حکومت کے دور میں غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے ، دو وقت کی روٹی کھانے والے آج ایک وقت کی روٹی کوترس رہے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ کہ شوبز سمیت ہر شعبے کا براحال ہے ،موجودہ حکومت نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔

حالات کی وجہ سے گلوکاروں کے پاس کوئی کام نہیں اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہر طرف خوف و ہراس ہو گا تو معیشت کیسے ترقی کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ آج لوگ اپنے معاشی حالات کی وجہ سے بے چین رہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں کئی طرح کی بیماریوں نے گھیر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں