بشری انصاری

بشری انصاری کی پاکستانی عوام سے کورونا وائرس کو سنجیدہ لینے کی اپیل

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ بشری انصاری نے پاکستانی عوام سے کورونا وائرس کو سنجیدہ لینے کی اپیل کردی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ وہ بیرون ملک میں مقیم اپنے وطن کو بہت یاد کر رہی ہیں لیکن انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ کورونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں اور ماسک پہنے بغیر بازاروں میں گھوم پھر رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر عوام کا رویہ ایسا غیر سنجیدہ رہا تو وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے اپیل کی وہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں