بزنس فرینڈلی بجٹ

بزدار حکومت ملکی تاریخ کا سب سے بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کریگی، فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت آج ملکی تاریخ کا سب سے بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، امید ہے بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے اطمینان کا باعث ہو گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس ریلیف بزدار حکومت کا انتہائی مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کرونا جیسی عالمی وبا کے دوران اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں