صوبائی وزیراطلاعات

بزدارحکومت باتوں سے زیادہ کام پریقین رکھتی ہیں، صوبائی وزیراطلاعات

لاہور (عکس آن لائن ) وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے بروقت انتظامی فیصلوں سے کورونا پھیلاوکو محدود کرنے میں مدد ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مستحقین میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کردی گئی ہے،عثمان بزدارنے ثابت کردیا کہ وہ باتوں سے زیادہ کام پریقین رکھتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بزدارحکومت کورونا کے پھیلاو کوروکنے کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور ساتھ ساتھ عثمان بزدارکی ہدایت پرذخیرہ اندوزوں،گراں فروشوں کےخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون جاری ہے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک نے فلورملزکو گندم کی ریلیز25680 میٹرک ٹن سے بڑھا کر30ہزارمیٹرک ٹن کردی ہے جبکہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایات پروزرا اورمشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے بروقت انتظامی فیصلوں سےکوروناپھیلاو¿ کو محدود کرنے میں مدد ملی ہے جبکہ صوبے بھر میں انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاو¿ن کو یقینی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں