سکھ کمیونٹی

برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کی مولانافضل الرحمان سے’آزادی مارچ’ ملتوی کرنے کی اپیل

لندن (عکس آن لائن ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے ایک گروپ نے جمعیت علمائے اسلام ( ف )سے اپیل کی ہے کہ وہ27 اکتوبر کواپنا ‘آزادی مارچ’ ملتوی کر دیں،کیونکہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 200 سکھوں کے ایک وفد نے پاکستان میں بدامنی کے خوف سے ننکانہ صاحب کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے550 ویں یوم پیدائش کی تین روزہ تقریب میں شرکت کے لیے سکھ افراد ہزاروں کی تعداد میں پاکستان آرہے ہیںجبکہ پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جے یو آئی (ف) 27 اکتوبر کو عمران خان کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔

جس پر سکھ رہنما وں نے ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے دیگر برادری کے حمایت یافتہ ممبروں کی طرف بیان جاری کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 200 سکھوں کے ایک گروپ نے پاکستان میں بدامنی کے خوف سے ننکانہ صاحب کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں برطانیہ سے ای میل پیغامات اور فون کال موصول ہوئے ہیں کہ 200 رکنی سکھ گروپ نے اپنا پروگرام منسوخ کردیا ہے جو تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا ہم ہاتھ جوڑ کر فضل الرحمن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آزادی مارچ منسوخ کریں ، اور اگر نہیں تو براہ کرم اسے 20 نومبر تک ملتوی کردیں تاکہ پوری دنیا کے سکھ بے خوف ہوکر بابا نانک کا 550 ویں یوم پیدائش منانے کے لئے پاکستان کا دورہ کرسکیں۔ اس بارے میں پاکستان کے سکھ ممبر صوبائی اسمبلی مہیندرپال سنگھ سے رابطہ کیا گیا تو نے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مجوزہ آزادی مارچ ہوگا یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بھی اس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا ، جبکہ سکھ سنگت ننکانہ صاحب میں ہوگی۔انہوں نے سنگت کو دورہ پاکستان منسوخ نہ کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں