لندن(عکس آن لائن )برطانیہ میں سمندری طوفان برینڈن نے تباہی مچا دی، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں بھی تیز آندھی اور سیلاب سے فیری سروس معطل کرنا پڑی۔برطانیہ کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان برینڈن کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہریں 25 فٹ تک بلند ہوگئیں۔
131 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کردیئے گئے، فیری سروس بھی متاثر ہوئی جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔یاد رہے چند ماہ قبل امریکہ کے جنوبی اور وسطی علاقے بھی سمندری طوفان کی لپیٹ میں آئے تھے جس کے سبب ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔