بورس جانسن

برطانیہ اور یورپی یونین نوٹریڈ ڈیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،بورس جانسن

لندن(عکس آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے قوی امکانات ہیں جس سے وہ نو ٹریڈ ڈیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ یورپی اتحاد کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کے امکانات ہیں، عوام حالات کے لیے تیار رہیں۔ برطانیہ اور یورپی یونین سال کے آخر میں آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق پانے میں ناکام ہو جائیں گے جس سے مارکیٹوں میں معاشی خطرہ بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں