سپر مارکیٹیں

برطانیہ ، کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سپر مارکیٹیں سامان کی مانگ کو پورا نہیں کر سکتیں

لندن (عکس آن لائن) برطانیہ کی بڑی سپر مارکیٹوں نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعارف کروائے جانے والی معاشی و اصلاتی قوانین میں نرمی کے بغیر ملک کے 60 ملین لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی کو ممکن نہیں بنا سکتیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر مارکیٹس کے ایگزیکٹوز نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بحران کے آغاز سے ہی سپر مارکیٹوں پر ضروری سامان کی مانگ میں اضافہ ہو گیا تھا اور اگر حکومت سپر سٹورز کے اوقات کو نہیں بڑھاتیں تو 60 ملین لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے سٹورز کے اوقات کو کم کردیا گیا تھا جس کے بعد ضروری اشیاء کی خریدی کے لیے بہت سی سپر مارکیٹوں سے باہر گاہکوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں جبکہ گروسری کی مانگ میں 20 فیصد اضافے ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں