ٹک ٹاک

برطانوی پارلیمان کاتمام پارلیمانی ڈیوائسز پرٹک ٹاک پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ

لندن ( عکس آن لائن)برطانوی پارلیمان نے سائبرسکیورٹی کی ضرورت کے پیش نظرتمام پارلیمانی آلات اور وسیع تر پارلیمانی نیٹ ورک پر ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے گذشتہ ہفتے سرکاری فونز پر چین کی ملکیت والی ویڈیوایپ پر پابندی عاید کردی تھی۔برطانوی پارلیمان کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک پر حکومتی ڈیوائسز پر پابندی کے فیصلے کے بعد دارالعوام اورہائوس آف لارڈز دونوں کے کمیشنز نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کو تمام پارلیمانی ڈیوائسزاور وسیع تر پارلیمانی نیٹ ورک پربلاک کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سائبرسکیورٹی پارلیمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں