ڈیوڈ کیمرون

برطانوی وزیر خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر زور

لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیل کا دورہ کریں گے جس کا مقصد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار اور غزہ جنگ میںپائیدارجنگ بندی کے لیے زور دینا ہے۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دفتر خارجہ کے بیان میں کہاکہ کیمرون اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہیں گے کہ غزہ میں ریسکیو امداد کے بہا ئوکو تیز کرنے کے لیے جلد اور فوری اقدامات ہونے چاہئیںاور وہشتگردوںکی ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کریں گے۔کیمرون نے کہا کہ کوئی بھی اس تنازعہ کو زیادہ دیر تک نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔

اب امداد حاصل کرنے اور یرغمالیوں کو باہر نکالنے کے لیے فوری وقفہ ضروری ہے۔ صورتحال مایوس کن ہے۔کیمرون کا دورہ، جس میں مغربی کنارے، قطر اور ترکی کے دورے شامل ہوں گے، صرف دو ماہ کے دوران مشرق وسطی کے لیے ان کا تیسرا دورہ ہے۔

دورے کے مقاصد میں جنگ سے نکلنے کے طریقہ کار، حماس گروپ کے زیر حراست تمام اسرائیلیوں کی رہائی، فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انکلیو کو چلانے اور اسرائیل پر راکٹ حملوں کے خاتمے پر بات چیت بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں