وزیر اعظم بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم نے 31اکتوبر تک بریگزٹ کوعملی جامہ نہ پہنانے پر معافی مانگ لی

لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اکتیس اکتوبر تک بریگزٹ کو عملی جامہ نہ پہنا سکنے پر معافی مانگ لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دن لندن میں انہوں نے کہا کہ اپنا منصوبہ مکمل نہ کر سکنے پر انہیں شدید مایوسی ہے۔

جانسن نے بریگزٹ کے التوا کی ذمہ داری ملکی پارلیمان پر عائد کی ہے۔ اس انٹرویو میں جانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جانسن کی بریگزٹ ڈیل مستقبل میں امریکا اور برطانیہ کے مابین تجارتی ڈیل کو روک دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں