مریم نواز

براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا گیا، قومی خزانے کو برباد کیا گیا لیکن کچھ نہیں نکلا ،مریم نواز

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، حکمرانوں نے قومی خزانہ برباد کردیا لیکن کچھ نہیں نکلا ، نااہل ،کرپٹ اورچوروں نے براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا ،نواز شریف سر خرو ہوئے ہیں ،19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کیاجائیگا، حکمرانوں کے بیانات صرف خودکو طفل تسلیاںدینے کیلئے ہیںحقیقت میں ان کے ہاتھ پائوں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جتنا جھوٹ بولتی ہے اتنی ہی بے نقاب ہوتی ہے، عوام اب عمران خان سے تنگ آ چکے ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک مشیر کا استعفیٰ آیا ہے بہت سے استعفے آنا باقی ہیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیروں اور وزیروں کو معاملات بارے پتہ چلنا شروع ہوگیاہے۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پوراحتجاج کرے گی ،انشااللہ ضمنی انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہوگی۔

پی ڈی ایم کی تحریک میںعوام شامل ہیں ، ہم وہ کرنے جائیںگے جس سے یہ حکومت ٹھہر نہیںسکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومت نااہل اورنالائق ہے ، حکمرانوںکے بیانات صرف خود کو طفل تسلیاںدینے کیلئے ہیں، حقیقت میںتو ان کے ہاتھ پائوںاورسانسیںپھولی ہوئی ہیں اور انہیںکچھ سمجھ نہیں آرہی۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے لیکن براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا،براڈ شیٹ کیس میں قومی خزانہ بربادکیاگیا لیکن کچھ نہیںنکلا، یہ حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ، یہ اتنے نااہل ، کرپٹ اور چورہیں کہ براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا ہے،اب یہ خود پھنس گے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،لاہور ایک خوبصورت شہر تھا جسے نااہلوں نے کوڑے دان اور کچرا کنڈی میں تبدیل کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں