برآمدات و ترسیلات

برآمدات و ترسیلات کے جم میں اضافہ سے معیشت مستحکم ہوگی’خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات اور ترسیلات کا مجموعی حجم پانچ ارب ڈالرسے بڑھنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر 23.22ارب تک پہنچا مضبوط معاشی اصلاحات کا ثمر ہے ۔انہوںنے وزیر خزانہ کی طرف سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور ڈکٹیشن قبول نہ کرنے اور اپنے طریقہ سے ریونیوبڑھانے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جاتا رہا ہے لیکن اس کے باوجو د آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیلئے دبائو ڈالناغلط طریق کار ہے ،

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہوکر ملک میں مہنگائی کا طوفان بدتمیزی برپا ہے اس لیے وزیر خزانہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس پرانی سطح پر لانے کا لائحہ عمل مرتب کریں اور حالیہ اضافوں کو بھی واپس لیں اسی طرح ملک سے مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی صنعتیں مقابلہ کے قابل نہیں ہیں بجلی کی قیمتوں بڑھانے کے آئی ایم ایف کے دبائو پر آئی ایم ایف پروگرام کو خیر آباد کہا جائے تاکہ ملک کو غیر ملکی ڈکٹیشن سے آزاد کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں