کپتان کی کنٹرول ٹاور

بدقسمت طیارے کے کپتان کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو

کراچی (عکس آن لائن) کراچی میں پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے کے کپتان کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو سامنے آ گئی ، کنٹرول ٹاور سے بات کرتے ہوئے جہاز کا کپتان کہتا ہے کہ 8303 کے انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ، ہم بائیں جانب مڑ رہے ہیں ،

ہمیں لینڈنگ کے لئے گائیڈ کیا جائے اس کے جواب میں کنٹرول ٹاور کپتان سے کہتا ہے کہ آپ لینڈ کر سکتے ہیں ، مختصر وقفے کے بعد جہاز کا کپتان تین بار مے ڈے مے ڈے مے ڈے کی کال دیتا ہے اور کنٹرول ٹاور سے پوچھتا ہے کہ کیا ہم لینڈ کر سکتے ہیں؟

کنٹرول ٹاور سے جواب آتا ہے کہ نمبر 25 اور دوسری لینڈنگ رو جہاز کی لینڈنگ کےلئے خالی ہیں آپ جہاز کو لینڈ کر سکتے ہیں اس کے بعد بدقسمت طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور پی آئی اے کا طیارہ ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں