عارف لوہار

بحیثیت قوم ہمیں 2023ء میں پاکستان کو ترقی کی سمت دینے کا عزم کرنا ہوگا’ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لا ئن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پوری قوم کو نئے سال کا آغاز مبارک ہو اور میری دعا ہے کہ نئے سال میں پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں امن قائم ہو ،اس کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی طور پر خود احتسابی بھی ضروری ہے ، ہم نظر دوڑائیں ہم نے 2022میں کیا کھویا اور کیا پایا ،کہاں سے کہاں گزرے ،کیا کیا خرابی رہی ، کیا کامیابیاںسمیٹیں تویقینا اکثریت کا یہی کہناہے کہ بد قسمتی سے ایسا نہیں ہے ۔

اپنے بیان میں عارف لوہار نے کہاکہ بحیثیت مجموعی قوم کے طور پر ہم جائزہ لیں کہ ہم 2023میں کیسے داخل ہو رہے ہیں ، کیا ہم اپنی کامیابیوں پر سرشار ہیں؟۔ دعائوں اور نیک خواہشات کے ساتھ نئے سال میں داخل ہونا خوش آئند ہیں لیکن ہمیں اس سال کے لئے اپنے اہداف بھی مقرر کرنے چاہئیں جو جس جس شعبے میں ہے وہ یہ عزم کرے کہ ہم نے پاکستان کو 2023ء میں تنزلی سے نکال کر ترقی کی سمت دینے کے لئے اپنی اپنی کوشش کرنی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں