امریکی صدر

بحران کے خاتمے کیلئے تمام اختیارات استعمال کریں گے، امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحران کے خاتمے کے لیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیفنس پروڈکشن آرڈر کے تحت وینٹی لیٹرز بنانے کی ہدایت کر دی اور ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ پرعمل درآمد کے لیے پیٹر نوارو کو مشیر مقرر کر دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ وینٹی لیٹرز بنانے والی تمام بڑی کمپنیوں کو متحرک کر رہے ہیں۔ بحران کے خاتمے کے لیے تمام اختیارات استعمال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی اور کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔امریکی صدر نے تاریخی بل منظور کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کورونا وبا کا بہادری سے مقابلہ کر رہا ہے جبکہ ایپل ٹاسک فورس کے تعاون سے نئی ایپ تیار کر رہے ہیں جو کورونا ٹیسٹنگ میں مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے جبکہ جاپان، اٹلی، اسپین سمیت دیگر ممالک بھی مدد مانگ رہے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح امریکیوں کی مدد کرنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی سے نئے مسائل جنم لے سکتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پورے ملک کو جلد از جلد کھولا جائے۔ سیاسی بنیادوں پر ریاستی اداروں پرتنقید نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں